اسکولوں کے اساتذہ ستر فیصد بچوں کو جاہل بنا رہے ہیں، خورشید شاہ

Nov 30, -0001

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ستر فیصد بچوں کو جاہل بنارہے ہیں۔

سکھر میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل ہال میں محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہےکہ ہمارے اساتذہ ستر فیصد غریب والدین کے بچوں کو جاہل بنا رہے ہیں ، یہ بہت بڑا کرائم ہے جو ہمارے اساتذہ کررہے ہیں،انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعلٰی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبائی حکومت بھی قصوروار ہے جو سہولیات دینی چاہئے وہ نہیں دے رہی اور ان تمام چیزوں پر وزیر اعلی اور صوبائی وزیر تعلیم سے بات کروں گا،اسکولوں میں داخل ہونے والے بچے میٹرک تک پہنچتے پہنچتے اسی فیصد کم ہوجاتے ہیں ، جس کے لئے میں خود بھی قصوروار ہیں۔

 

polio

بچوں

Tabool ads will show in this div