ویل ڈن نواز شریف

Mar 06, 2017
To go with story 'Pakistan-China-economy-transport, FEATURE' by Guillaume LAVALLÉE
In this photograph taken on September 29, 2015, Pakistani commuters wait to travel through a newly built tunnel in northern Pakistan's Gojal Valley.  A glossy highway and hundreds of lorries transporting Chinese workers by the thousands: the new Silk Road is under construction in northern Pakistan, but locals living on the border are yet to be convinced they will receive more from it than dust.    AFP PHOTO / Aamir QURESHI
To go with story 'Pakistan-China-economy-transport, FEATURE' by Guillaume LAVALLÉE In this photograph taken on September 29, 2015, Pakistani commuters wait to travel through a newly built tunnel in northern Pakistan's Gojal Valley. A glossy highway and hundreds of lorries transporting Chinese workers by the thousands: the new Silk Road is under construction in northern Pakistan, but locals living on the border are yet to be convinced they will receive more from it than dust. AFP PHOTO / Aamir QURESHI
nawaz-sharif-1

***طاہر نصرت***

میاں نواز شریف قسمت کے بڑے دھنی ہیں ۔ سیاست کی خارزار وادی ہو، کاروبار کا میدان یا مخالفین سے دو دو ہاتھ ، جیت کا سہرا ہمیشہ میاں صاحب کے سر سجتا ہے۔ 1999 کی فوجی بغاوت کے بعد کسی کے وہم و گماں میں بھی نہ تھا کہ میاں صاحب سیاست میں دوبارہ قدم رکھ پائیں گے ۔ لیکن آج بڑے میاں صاحب نہ صرف سیاست میں اِن ہیں بلکہ حکومت  بھی ان کی ہے۔ NS2 سابق صدر پرویز مشرف کو چلتا کرنے کے بعد زمام اقتدار پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں آیا تو دہشتگردی اور مالی دہشتگردی (بدعنوانی) نے قوم ملک سلطنت کو جھنجھوڑ کررکھ دیا۔ خیبرپختونخوا میں ’’ایزی لوڈ‘‘ کا چرچا ہوا تو مرکزی سطح پر’’ یاروں کے یار‘‘ کی سخاوت کام آئی۔ Nawaz+Sharif+Asif+Ali+Zardari+Opposition+Leaders+AmqPsx6-iK3l دوہزار آٹھ سے دوہزار تیرہ تک پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے جو کیا سو کیا مگر اتنا کمال ضرور کیا کہ اگلے انتخابات یعنی  دوہزار تیرہ کے چناؤ میں عوام نے اعتماد کیا مسلم لیگ ن لیگ ۔۔ اور امور مملکت کی باگ ڈور میاں نواز شریف اینڈ کمپنی کے ہاتھ تھما دی۔ pervez_musharraf_02 کچھ ’’خاص وجوہات‘‘ کی بنا پر ن لیگی سرکار نے ایک ’’نامعقول فیصلہ‘‘ کیا جس کا ری ایکشن دھرنوں کی صورت میں زبردست انداز میں ملا ۔۔ مگر قسمت کی دیوی نے یہاں بھی میاں صاحب کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس ہیجان خیز صورتحال میں بھی حکومتی نیا پارلگ گئی۔ 518f662481aa4 اگرچہ وار آن ٹیرر میں فرنٹ لائن اتحادی بننے کے بعد پاکستان گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔  لیکن سانحہ اے پی ایس کے بعد جب امن دشمنوں کے خلاف تگڑے ایکشن کا تگڑا فیصلہ ہوا تو شیطان کے کارندوں سے کسی حد تک امان مل گئی۔۔ جس کا کریڈٹ بھی میاں صاحب کو ہی جاتا ہے اور یوں قسمت کی مہربانی یہاں بھی نہیں رکی۔ To go with story 'Pakistan-China-economy-transport, FEATURE' by Guillaume LAVALLÉE In this photograph taken on September 29, 2015, Pakistani commuters wait to travel through a newly built tunnel in northern Pakistan's Gojal Valley.  A glossy highway and hundreds of lorries transporting Chinese workers by the thousands: the new Silk Road is under construction in northern Pakistan, but locals living on the border are yet to be convinced they will receive more from it than dust.    AFP PHOTO / Aamir QURESHI اقتصادی راہداری منصوبہ ہو ، کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا مشن ہو، آپریشن ردالفساد میں دہشتگردوں کی باقیات کا خاتمہ یا ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے  پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ۔۔ ان سب اقدامات کے نمبرز پاک فوج کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو بھی مل رہے ہیں۔ pia1 ن لیگی سرکار کے کچھ وعدے پانی پر لکیر بھی ثابت ہورہے ہیں ۔۔ نہ تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا نہ ہی مہنگائی کے دندناتے جن کو قابو کیا جاسکا ۔ اسٹیل ملز کی حالت ابتر ہے تو پی آئی اے بھی دعاؤں کے آسرے پر چل رہی ہے۔ حکومتی غیرسنجیدگی کے باعث خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری بھی کھٹائی میں پڑی ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود بڑے میاں سیاست کے بڑے ’’بازی گر‘‘ ہیں۔۔ انہیں پتہ ہے کیسے عوام کی توجہ سمیٹنی ہے۔ FATA میاں صاحب نے عوام کے دلوں میں گھر کرنے کا جو تازہ ترین قدم اٹھایا ہے وہ ہے قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں ادغام ۔۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق مسلم لیگ ن کا یہ بڑا قدم تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ عشروں سے احساس محرومی ، دہشتگردی اور شورش کے شکار قبائلیوں کی قسمت بھی دیر سے ہی سہی بالآخر چمک اٹھی۔ Pakistan-Army-پاک-فوج-Pakistani-Armed-Forces-Troops-Soldier-helping-tribal-Operation-Rah-e-Nijat-South-Waziristan-Administered-Tribal-Areas-War-in-North-West-Black-Thunderstorm-fata-people- حکومت کے اس اہم فیصلے پر فاٹا کے عوام اور طلبہ کی خوشی دیدنی تھی جب انہوں نے پشاور میں سڑکوں پر نکل کر ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص ’’اتنڑ‘‘ کیا اور بھنگڑے ڈالے۔  فرنگی دور کے کالے قانون ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف خوشی سے نعرے لگائے۔ CM KPK SOT 21-01 اس حساس معاملے پر سیاسی دکانداروں کی دکانداری اپنی جگہ لیکن اگر آئندہ پانچ برس میں انضمام کا یہ عمل مکمل ہوجائے۔ ترقیاتی کام شروع کئے جائیں تو فاٹا بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔۔ lawmakers-call-for-bringing-fata-into-mainstream-75253c1bd5cf111367d627f639cc834e

انتظار کی گھڑیاں یقیناً سخت ہوتی ہیں لیکن تاریک رات کے بعد جب صبح نو طلوع ہوتی ہے تو نئی روشنی نئی امیدیں اور امنگیں لاتی ہیں۔۔ قسمت کے مارے اور حالات کے دھتکارے فاٹا کے باشندے اب تو آنکھوں میں صرف ایک ہی خواب لئے اپنے بے چین دلوں کو تسلی دے رہے ہیں کہ ’’اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں‘‘۔

KPK

ZARDARI

Tabool ads will show in this div