عمران خان کا چودہ اگست کو سونامی مارچ کرنے کا اعلان

Nov 30, -0001

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف چودہ اگست کو سونامی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں10 لاکھ افراد کو اکھٹا کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے تین مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر ایک ماہ میں عمل نہ ہوا تو وہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں گے۔

پہلا مطالبہ، تحقیقات کی جائیں کہ کس نے نواز شریف کو گیارہ مارچ کو وکٹری سپیچ دینے کا کہا؟ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا انتخابات میں کیا کردار تھا اور نگران حکومت نے پینتس پنکچر لگانے میں کیا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گیارہ مئی کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے پولیس کو تنبیہ کی کہ اگر انہوں نے ان کے کارکنوں کو روکا یا ان پر گولی چلائی تو وہ خود اپنے ہاتھ سے ان کو پھانسی دیں گے۔

پنجاب پولیس فیصلہ کر لے کو وہ شریف برادران کی نوکر ہے یا پھر پاکستان کی پولیس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار کھولنے کا وقت چلا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی بلکہ ایک مافیا ڈی ریل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن اور خیبرپختونخواہ کی حکومت وزیرستان کے مہاجرین کی بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کے پانچ لاکھ بے گھر افراد کی مدد کرنے سب پاکستانیوں کا فرض ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بنوں کی دعوت دے کر مہاجرین پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ سماء

 

stations

عمران خان

Tabool ads will show in this div