کامبنگ آپریشن جاری؛سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

Ctd Mehran Town Encounter Khi Pkg 06-03 Arsalan2

کراچی :کورنگی کےعلاقےمہران ٹاؤن کے قریب کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظيم کا دہشتگرد دلدارعرف چاچا مارا گيا۔ چار دہشتگردوں کو گرفتارکرکےبھاري تعداد ميں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کاؤنٹڑ ٹیررزازم ڈیپارٹمنيٹ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، سی ٹی ڈی اہلکاروں  کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نےفائرنگ کی۔  ٹیم کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم نعیم بخاری گروپ کے سلیپرسیل کاامیردلدار عرف چاچا نکلا۔

راجہ عمرخطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے ہیشہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کےگھرپرحملے میں استعمال گاڑی تیارکی تھی،جبکہ نیول بسوں پرحملے سمیت دیگرکارروائیوں میں مطلوب تھا۔ مقابلے کے بعد شرپسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا،

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کےبعد چارشرپسند وں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ سماء

raid

4 arrested

terrorist killed

Tabool ads will show in this div