خواجہ آصف اور پرویز رشید کا عمران خان پر بیاناتی حملہ

Nov 30, -0001

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے' ادھر وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے چار جلسوں پر37 کروڑ روپے خرچ کئے جن سے آئی ڈی پیز کو 7 دن کا راشن مہیا کیا جا سکتا تھا۔

خواجہ آصف اور پرویز رشید کا عمران خان پر بیاناتی حملہ ! وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی جلسوں کے اخراجات بھی پیش کر دیئے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ صرف لال حویلی والے رہ گئے ہیں' حکومتی توانائیاں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر خرچ ہو رہی ہیں ' عمران خان ذاتی مفادات کو عوام کے مفادات پر ترجیح نہ دیں۔

وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد' سیالکوٹ' فیصل آباد اور بہاول پور کے جلسوں پر 37 کروڑ روپے خرچ کئے ۔ اس رقم سے آئی ڈی پیز کو 7 دن کا راشن اور شمالی وزیرستان میں دو اسپتال اور درجنوں سکول قائم کئے جا سکتے تھے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا پی ٹی آئی جلسے کیلئے دلہا دلہن والی سرخ ویلوٹ کی کرسیاں حاصل کی گئیں' ایک کرسی کا کرایہ دو ہزار روپے ہے'جس سے آئی ڈی پیز کے ایک خاندان کو دن بھر کا راشن مل سکتا تھا ۔ جلسوں کی حفاظت پر پنجاب حکومت کے بھی کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا نوازشریف نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی کی' عمران خان کے پی کے وزیر اعلٰی ہاؤس کے اخراجات بھی قوم کو بتائیں ' وزیروں مشیروں کو نوازنے والے کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔ سماء

عمران خان

Tabool ads will show in this div