سرویون رچرڈزاورڈیرن سیمی کوالقابات مل گئے

1Darren-Sammy-Sir-Viv

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹورسرویون رچرڈز کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کوتاحیات پاکستان کا دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔

 ریاض پیرزادہ نےکہا کہ سرویون رچرڈزاور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سرویون رچرڈز کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا۔  سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

viv richards

Tabool ads will show in this div