پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 149 رنز کا ہدف

4

لاہور : پاکستان سپر لیگ 2 کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے، کامران اکمل 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ایمرت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان سپر لیگ 2 کے لاہور میں ہونیوالے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناسکی۔

مزید جانیے : پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

پشاور زلمی کو کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے ٹیم کو 42 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ فراہم کی، غیر ملکی کھلاڑی 17 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، ان کے بعد مارلن سموئلز، کامران کا ساتھ دینے کریز پر آئے، دونوں نے ٹیم کیلئے 40 قیمتی رنز جوڑے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 32 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، نوجوان اسپنر حسان خان نے 10 ویں اوور کی آخری گیند پر انہیں پویلین بھیجا، مارلن سموئلز بھی محمد نواز کے اوور کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے، وہ 19 رنز بناسکے، محمد حفیظ 12، خوشدل شاہ 1 اور افتخار احمد 14 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار استقبال

کپتان سامی نے اختتامی اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کا مجموعہ 148 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا، کرسن جورڈن بھی 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویڈیو دیکھیں : ڈیرن سامی کا ڈانس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریاد ایمرت نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 شکار کئے، حسان خان نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔ انور علی 43 اور ذوالفقار بابر 21 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

Final in Lahore

Gaddafi Statium Lahore

Tabool ads will show in this div