پاکستان سپر لیگ فائنل: وزیراعظم کا اہم پیغام

PM Nawaz2

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے، رکاوٹوں اور ہر قسم کے خوف کے باوجود ہم آگے بڑھے، پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے مزید مضوط اور متحد ہوئے، میچ کیلئے قومی توقعات کے مطابق سازگار ماحول پیدا کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ 2 کے لاہور میں فائنل کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دنیا پر ثابت کردیا تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں، رکاوٹوں اور ہر قسم کے خوف کے باوجود ہم آگے بڑھے، قومی توقعات کے مطابق سازگار ماحول پیدا کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ 4 سال میں ہم مضبوط، محفوظ اور مستحکم ہوئے ہیں،

پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے مزید مضبوط اور متحد ہوئے، کرکٹ کا کھیل ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خوشی ہے مؤثر اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا، کھیل کے میدان میں پاکستان کی واپسی کی جانب یہ پہلا قدم ہے، پی ایس ایل فائنل مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

Ali Zaffar

PSl 2017

Pakistan Super League 2017

Final in Lahore

Ali Azmat

Tabool ads will show in this div