اداکارہ میرا کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل شروع ہوگیا تاہم اداکارہ میرا تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث انہیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، اس موقع پر سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ آرگنائزرز کا انتظار کررہی ہیں، تاہم کچھ دیر بعد وہ بغیر میچ دیکھے واپس چلی گئیں۔ آخر ماجرا کیا ہے جانیے۔