عمران خان کا پی ایس ایل اور فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
کراچی : عمران خان نے بھی پاکستان سپر لیگ اور دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا، اپنے ٹویٹر پیغام میں کہتے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تمام لوگوں کو محفوظ رکھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ ٹو کے لاہور میں فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا۔
Good luck & best wishes to both cricket teams in the PSL final. Really appreciate the public's participation. May Allah keep everyone safe.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2017
اپنے ٹویٹر پیغام میں کہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کا اسٹیڈیم آنا خوش آئند ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو محفوظ رکھیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور میں فائنل کرانے پر تنقید کی تھی، ساتھ ہی پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ ملنے کے باوجود میچ دیکھنے جانے سے بھی معذرت کرلی تھی۔ سماء