پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

لاہور : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگا اختتامی تقریب نے لوگوں کے دل جیت لئے، گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے خوف لطف اٹھایا، پاک فوج کے پراٹروپرز بھی میدان میں اترے، وطن عزیز اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل ٹو فائنل سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے پیراٹروپرز کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کو حیران کردیا، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

HDL 1900 05-03

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کی رونقیں عروج پر ہیں، جوش بلندیوں کو چھونے لگا، اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے، قذافی اسٹیڈیم "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پی ایس ایل ٹو کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنی مصروفیات ترک کرکے میگا ایونٹ کو یادگا بنانے اسٹیڈیم پہنچے اور لوگوں کو جنون میں مبتلا کرنے والے اپنے گانے سیٹی بجے گی پر پرفارم کیا اور شائقین سے داد پائی۔

1a

فاخر نے بھی اپنے گانوں سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا، فرحان ہمایوں اور اوورلوڈ نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ علی عظمت کے گانوں پر لوگوں نے خوب بھنگڑے اور دھمال ڈالے، لائیو پرفارمنس پر شائقین نے بھی خوب ساتھ دیا۔

سربراہ پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی مہذب قوم ہے، پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنی بھی آتی اور کھلانی بھی آتی ہے۔

1

ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں ملک کے کونے کونے سے لوگ آئے ہوئے ہیں، پاکستانی کچھ بھی ٹھان لیں تو محنت سے سب کچھ کر سکتے ہیں، عوام کی اتنی حمایت اور پذیرائی نہ ہوتی تو فائنل لاہور میں نہ ہوتا، مجھے یقین ہے کہ عوام کی حمایت ہمیشہ ملے گی۔

1d

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کی، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے چند دن کے نوٹس پر دن رات محنت کرکے اس ایونٹ کو یقینی بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔

1b

پی سی ایل سربراہ بولے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بڑا فیصلہ کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کی بھی ہمدردیاں حاصل ہیں، کوئی بھی ٹیم جیتے، اصل میں جیت پاکستان اور عوام کی ہوگی۔ سماء

najam Sethi

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

Ali Zaffar

Pakistan Super League 2017

Ali Azmat

Tabool ads will show in this div