قذافی اسٹیڈیم،باتھ روم سےلیکرڈاکٹرتک کی سہولت دستیاب
لاہور : حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان سپر لیگ فائنل ککلئے جہاں سیکیورٹی انتظامات پائے کے کیے گئے ہیں، وہی عوام کی بنیادی ضرورتوں کا خیال بھی رکھا گیا ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر موبائل ڈاکٹر سے لے کر باتھ روم تک کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
خادم اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے وعدوں کے عین مطابق اپنے سب دعوؤں اور وعدوں کا حقیقت کا رنگ دے دیا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہے۔ لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والے شکایات کے بعد وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ مشینری پر خوب نالاں ہوئے اور فوری مناسب سہولیات کے بندوبست کا اعلان کیا، جس پر انتطامیہ نے پھرتی دیکھاتے ہوئے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دور دراز سے آنے والے شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کردی ہیں۔
اسٹیڈیم کے اطراف میں ٹھنڈے ٹھار پانی کے کولر ، موبائل ڈاکٹرز اور باتھ روم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
پارکنگ ایریا اور اطراف میں بھی لائٹوں کا بھرپور انتطام کیا گیا ہے۔
لوگوں کی رہنمائی کیلئے بھی بڑے بڑے اسپیکرز نصب کردیئے گئے ہیں، جو وقفے وقفے سے لوگوں کو ضروری ہدایات دیتے رہیں گے۔
اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کی بھی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سادہ کپڑوں اور یونی فارم میں ملبوس سیکیورٹی حضرات بھی ہمہ وقت اسپاٹ پر موجود رہیں گے۔
شہریوں کیلئے گمشدہ اور ملنے والی اشیاء اور چیزوں سے متعلق بھی اسٹال قائم کیا گیا ہے۔ سماء