بڑے ٹاکرے کی تیاریاں مکمل

final

لاہور: زندہ دلوں کے شہر میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، رات آٹھ بجتے ہی ساری نگاہیں پاکستان سپرلیگ کے فائنل پرجم جائیں گی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کی ٹیموں کے درمیان لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ شائقین کرکٹ بڑے عرصے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل ٹو کے فائنل کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فائنل کیلئے سیکیورٹی کے 5 حصار ہوں گے۔پوليس کےساتھ ساتھ رینجرز کی ٹیمیں بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان کسی ناگہانی کی صورت میں اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

Ik Ticket Free PKG 04-03 SANA

سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت مانیٹرنگ کیلئے 500 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سیکیورٹی پرسات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کیلئے شٹل سروس  بھی چلائی جائے گی۔ پارکنگ کیلئے 5 مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے والے وی آئی پی حضرات فیروز پور روڈ سے گزریں گے۔

گراؤنڈ میں جہاں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی وہیں موسیقی کا تڑکا بھی شائقین کو دلچسپ تفریح فراہم کرے گا۔ اختتامی تقریب میں علی عظمت، علی ظفر، پپو سائیں اور کئی نامور فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے شام 5 بجکر 45 منٹ پر بند کر دیے جائیں گے۔ ٹکٹ رکھنے والے افراد شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ چیئرمین پی ایس ایل نے بتایا کہ معذور افراد کے لیے 8 ہزار روپے والے پانچ سو جبکہ طالبات کے لیے ایک ہزار فری ٹکٹس ہیں جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ ٹکٹ لاہور کے مقامی ہوٹل سے ملیں گے۔معذور افراد اپنا شناختی کارڈ جبکہ طالبات اپنا اسٹوڈنٹ آئی ڈی ہمراہ لائیں۔

ADVISORY PLAN

دوسری جانب اس اہم ترین ایونٹ پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ شہری رش سے بچنے کے لئے میٹروبس کا استعمال کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثے، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبربھی جاری کیا ہے۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PSL final

TRAFFIC PLAN

PSl 2017

Tabool ads will show in this div