پشاور، باجوڑ،ہنگو اور وزیرستان میں آج پہلا روزہ

ویب ایڈیٹر:


پشاور: مسجد قاسم پشاور کے مفتی شہاب الدی پوپلزئی نے چاند دیکھنے کے دعویٰ کیساتھ ہی آج پہلے روزے کا اعلان کردیا۔

پوپلزئی کے اعلان کے بعد قبائلی علاقوں، ہنگو، باجوڑ ایجنسی، پشاور اور وزیرستان میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں بھی آج پہلا روزہ ہے جہاں مقامی کمیٹیوں نے شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا۔

ہمیشہ کی طرح اِس مرتبہ بھی پشاور میں مسجد قاسم علی خان نے ایک دن پہلے ہی رمضان المبارک کا چاند دکھا دیا۔ چار گھنٹے طویل اجلاس کے بعد اعلان ہوا تو رات بارہ بجے تروایح پڑھی گئی۔

پورے ملک میں کہیں چاند نے اپنا دیدار نہیں کرایا۔ مسجد قاسم علی خان میں بھی چار گھنٹے تک بیٹھک لگی رہی لیکن پھر اچانک نجانے پانچ گواہ کہاں سے آگئے، اور مسجد قاسم علی خان کے علماء  ہمیشہ کیطرح اِس رمضان بھی ایک دن آگئے نکل گئے۔

یہی نہیں قبائلی علاقے باجوڑ ۔ وزیرستان اور خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں بھی آج پہلا روزہ ہے جہاں مقامی کمیٹیوں نے شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا۔ سماء

اور

میں

آج

missiles

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div