اسلامی بینکاری کےحوالے سےخوشخبری

Mar 04, 2017

Kararay Note Isb Pkg  04-07-01

اسلام آباد: ملک میں اسلامی بینکاری کے کاروبار میں تیزی آگئی۔ اسلامی بینکنگ کے اثاثے 1400 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2016 تک اسلامک بینکنگ کے اثاثے بڑھ کر 1 کھرب 400 ارب تک پہنچ گئے۔ دسمبر 2012 میں ان اثاثوں کا حجم 837 ارب روپے تھا۔ اس طرح اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں تقریبا 100 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اسلامی بینکاری کے اثاثے بینکنگ کے شعبے کے کل حجم کا گیارہ اعشاریہ سات فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں بھی اسلامک فنانس میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غیر بینکاری مالیاتی سیکٹر میں اسلامی فنانس کا حصہ چودہ فیصد سے بڑھ کر تینتیس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔  یہ ترقی سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی اصلاحات اور معاون ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنے کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ ملک میں اسلامی بینکاری کے مزید فروغ کیلئے تجاویز ایف بی آر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ سماء

islamic banking