گورنر سندھ کی اہم شخصیت سے ملاقات
دبئی: گورنر سندھ محمد زبیر نےدبئي ميں سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی۔
سماءکےمطابق اس ملاقات میں سندھ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ محمد زبیر نے کہاکہ صوبے کي بہترخدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
محمد زبیرنے ڈاکٹرعشرت کو کہاکہ آپ کے وسيع تجربہ اور رہنمائي کي ضرورت ہوگي۔ ڈاکٹرعشرت نے محمد زبیر کو یقین دلایا کہ استحکام پاکستان کےليے اپنا کردار ادا کروں گا۔
واضح رہےکہ گورنرسندھ پچھلے ماہ سندھ کے گورنرکےعہدےپرمقررہوئے جبکہ عشرت العباد14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے کے بعد نومبر 2016 میں مستعفی ہوکر دبئی منتقل ہوگئے۔ سماء