پي ايس ايل فائنل، شائقین کی رہنمائی کیلئے آویزاں
لاہور: پي ايس ايل کا فائنل ديکھنے آئے شائقين کي رہنمائي کے ليے بورڈ اور فليکس آويزاں کرديے گئے، مختلف شاہراہوں پر کنٹينرز بھي رکھ ديے گئے ہيں، جنہيں بوقت ضرورت راستوں کي بندش کے ليے استعمال کيا جائے گا۔
پي ايس ايل کے فائنل کے لیے انتظاميہ نے شاہراہوں پر پارکنگ رہنمائي کے ليے بورڈ اور فليکس آويزاں کرديے وي وي آئي پيز کے ليے اسپورٹس بورڈ کمپاونڈ ميں پارکنگ کي جگہ مختص کي گئي ہے۔
سکيورٹي خدشات کے پيش نظر راستوں کي بندش بھي ہوگي، جس کے ليے کنٹينرز مختلف شاہراہوں پرپہنچا ديئے گئے ہيں ۔
ٹريفک پوليس حکام کا کہنا ہے کہ زحمت سے بچنے کے ليے شہري قذافي اسٹيڈيم کي جانب غير ضروري سفر سے اجتناب کريں ۔ سماء
TRAFFIC PLAN
تبولا
Tabool ads will show in this div