عمران خان کو دعوت نامہ مل گیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا۔
پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ ملنے پر عمران خان نے کہا ہے کہ دعوت دینے پر چیئرمین پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے لاہورآنے سے قاصر ہوں، نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعاگو ہوں،امید ہے قوم کو کرکٹ کا اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ سماء