فوجی عدالتوں میں توسیع پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور فاٹا اصلاحات کا معاملہ پر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں تیرہ سیاسی جماعتوں کے رہنما سر جوڑ کر بیٹھے اور فوجی عدالتوں پر سابق صدر آصف زرداری نے شرکا کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا شیخ رشید نے خبر سنائی فوجی عدالتوں کے قیام میں دو سال کی توسیع پر زیادہ تر سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ شاہ جی گل آفریدی بولے فاٹا اصلاحات پر بھی سب کا اتفاق ہے، مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ۔
فرحت اللہ بابر نے بتایا فوجی عدالتوں پر آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری کیلئے فاروق نائیک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ سماء