پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Mar 04, 2017
Earthquake [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/PASNI-EARTH-QUAKE-STILL-EX-08-02.mp4"][/video] اسلام آباد : پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے اور سندھ کی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز پاکستان کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، ژوب، پسنی، قلعہ عبداللہ اور گردونواح  کے  مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔   زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑ تھے۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ سماء

richter scale

Tabool ads will show in this div