دہشتگردوں کےکیمپ سےاسلحہ بارودکابڑاذخیرہ برآمد
کوئٹہ : ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ میں چھپا اسلحہ اور گولا بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران کوئٹہ کے علاقے چوٹ کیمپ اور کاہان میں فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے کیمپ سے اسلحہ اور گولا باردو کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں مشین گنیں، بندوقیں، گولیاں اور 24 سے زائد دستی بم شامل ہیں، کارروائی کے دوران برآمد تمام اسلحہ و گولا بارود فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سماء