رمضان المبارک کی آمد آمد، کراچی کے شہری ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پانی کی قلت کا مسئلہ کراچی والوں کیلئے نیا نہیں لیکن عبادات کے مہینے کی آمد پر بھی پانی کا بحران دہری مشکلات کا سبب بن گيا، عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

قطار در قطار واٹر ٹینکرز اور ان میں تیزی سے بھرا جاتا لاکھوں گیلن پانی،

یہ سخی حسن کے علاقے میں قائم واٹر ہائیڈرنٹ کا منظر ہے، جہاں چھٹی کے دن بھی منہ مانگے داموں پر پانی لینے کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 7 ڈی 1، 7 ڈی 2، 3 اور 4، فیڈرل بی ایریا کے کچھ علاقے، کے بی آر سوسائٹی اور بفرزون میں پانی کا شدید بحران جاری ہے اور رمضان کی آمد کے باوجود پانی کی فراہمی لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ وہ عبادات کے سلسلے کو قائم کرکے بھرپور نیکیاں سمیٹ سکیں۔ سماء

burger

Sonam Kapoor

german

draw

Tabool ads will show in this div