پاک فوج نےوزیرستان میں معجزہ کردیا،برطانوی میڈیاکااعتراف

ISPR-13

لندن : برطانوی صحافی نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ پاک فوج کو شمالی وزیرستان میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، پاک فوج نے وزیرستان میں دہشت گردوں کو نکال کر معجزہ کردیا، پاکستان نے دنیا کو امید دیدی ہے۔ ڈیلی میل سے وابستہ صحافی پیٹربورن نے کئی سال بعد شورش زدہ علاقے میں قدم رکھا،انہوں نے ایک تحریر میں اعتراف کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوارداتوں کے بعد امن کی جانب بڑھتاپاکستان کسی معجزے سے کم نہیں۔

برطانوی اخبار میل آئن لائن میں شائع تازہ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں پر حیران رہ گیا، برطانوی صحافی نے وزیرستان کا آنکھوں دیکھا حال سنا ڈالا۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشت گردوں کو نکال دیا، مشکل ترین حالات سے پاک فوج کا کامیابی سے نکلنا معجزے سے کم نہیں۔

3DE42C3F00000578-0-image-a-6_1488501894576

اخبار کے مطابق ایک وہ وقت تھا کہ جب دنیا کی خفیہ ایجینسز پاکستان کے ٹوٹنے کی پیش گوئیاں کرتی تھیں، تاہم پاکستان نے ثابت کردیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور یہ اس صدی کا معجزہ ہے۔

_74239951_021661816-1

برطانوی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب شکست خوردہ دہشت گرد پاکستان کے عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، نائن الیون کے بعد شمالی وزیرستان القاعدہ اور کالعدم طالبان کا گڑھ تھا، تاہم پاک افواج نے کامیاب کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کو وزیرستان سے نکال پھینکا، پاک فوج کی وزیرستان میں کامیاب کارروائی اس بات کی امید ہے اور ایک امید کی کہانی ہے کہ دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

radd ul fasaad

انہوں نے اپنے دورہ شمالی وزیرستان سے متعلق مزید لکھا کہ کسی زمانے میں برطانیہ، امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز تباہ اور دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، میران شاہ سے دہشت گرد نکل کر افغانستان فرارہوچکے ہیں۔

pakistan-launches-full-scale-military-operation-in-nwa-1402846797-1591

برطانوی صحافی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں یلغار کے بعد قبائلی علاقوں میں چھپنے والے ان جنگجوؤں نے غیرملکی فوج پر حملے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کیں۔

maxresdefault

پیٹر بورن پاک افواج کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ چند سال قبل پاکستان کا معاشی مرکز کراچی دنیا بھر کےخطرناک شہروں میں چھٹے درجے پر موجود تھا ،لیکن حالیہ آپریشن کے بعد درجہ بندی میں اس کا نمبر 32واں ہے۔

1008791-ispr-1449918663-153-640x480

A Pakistani soldier stands by ammunition seized during a military operation against Taliban militants, in the of town of Miranshah, North Waziristan July 9, 2014. The Pakistani military has seized control of 80 percent of Miranshah, the capital of the remote North Waziristan tribal region where the military launched an operation against Islamist militants last month, a general said Wednesday. Picture taken July 9, 2014. REUTERS/Maqsood Mehdi (PAKISTAN - Tags: POLITICS CIVIL UNREST MILITARY)

برطانوی صحافی نے علاقے میں اسکولوں، اسپتالوں اور بازاروں کی تعمیر کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگردی سے نجات پاتا پاکستان دنیا بھر کے لیے امید کی کرن ہے۔ سماء

پاک فوج کی جانب سے وزیرستان کی بحالی کے اقدامات پر ایک نظر

Main_Gate_of_Cadet_College_Wana

Hospital

DSC_0626

CdlMfhqWIAAcQ2n

CdlMgKMWoAAtiOy

CdlMgzBWoAAIcj_

CxhztpbW8AArPv4.jpg large

CxhzzKDXcAEVj6P

5609108c39760

ZARBEAZB

Noth waziristan

UK journalist

Mail Online

operation in Waziristan

Peace in Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div