سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی ایوارڈ کیلئے نامزد

obama-newser

واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک حسین اوباما کو جان ایف کینیڈی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کو 2017ء کے جان ایف کینیڈی ایوارڈ برائے بہادر شخصیت کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔ جان ایف کنیڈی لائبریری فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ براک اوباما کو یہ اعزاز جمہوری اقدار کے عملبردار اور نئی صدی میں سیاسی حوصلہ مندی کے معیار کو فروغ دینے میں کردار پر دیا جائے گا۔ کینیڈی کی بیٹی کیرولین کنیڈی اور ان کے بیٹے جیک سولشبرگ اوباما کو7 مئی کو بوسٹن میں یہ ایوارڈ دیں گے۔ سماء

AWARD

#BrandQatilNawaz

John F Kennedy

Tabool ads will show in this div