پشاورزلمی کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

PZ

لاہور: کراچی کنگز کو ہرانے کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ایس نجم سیٹھی بھی لاہور پہنچے ہیں۔ فاتح زلمی کے کھلاڑی دبئی سے  غیر ملکی ائر لائن کی پرواز  ای کے سکس ٹو فور کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔ لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں، محمد حفیظ ، کامران اکمل، وہاب ریاض ،حسن علی، عمران جونیئراورمحمداصغر شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پرائرپورٹ پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے۔

PZ1

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ فائنل کے لیے پلے آف مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرز کا فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ زلمی کا مقابلہ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابل کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز ،کرس جارڈن سمیت پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کل کا میچ کھیل رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی واپس  نہیں آئی۔ بوم بوم کل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، ان کے دائیں ہاتھ پر 12 ٹانکے ہیں جس کے باعث شائقین کل فائنل میں آفریدی کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم رہیں  گے۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PSL final

PSl 2017

Tabool ads will show in this div