پنجاب کا چین سے جدید ترین ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


لاہور: پنجاب حکومت کا چين سے امن وامان کي بہتري کےليے چين سے جديد ترين  ڈيجيٹل مانيٹرنگ سٹم حاصل کرنے کا فيصلہ کرلياہے۔۔۔۔سسٹم کے تحت شہرميں گولہ بارود کي موجودگي کا پتہ اورہرفرد کي آمدورفت پر نظرکھي جاسکے گي۔


وزيراعلي پنجاب شہبازشريف کے دورہ چين کے دوران بيجنگ اور دوسرےبڑے شہروں ميں امن وامان کے کنٹرول کے ليے لگائے گئے جديد ترين  ڈيجيٹل مانيٹرنگ سسٹم کا جائزہ لياگيا۔۔۔۔جسکے بعد شہبازشريف نے وزيرقانون راناثناء اللہ کے ہمراہ چيني حکام سے اس نگران سسٹم کو لاہور شہرميں لگائے جانے کے حوالے سے بات چيت کي ۔۔۔۔جس پر چيني حکام نے مثبت جواب ديا۔


جرائم اوردہشت گردي کي روک تھام کے اس جديد ترين سسٹم سے ايک کمرے ميں بيٹھ کر پورے شہر کي آمدورفت پر نہ صرف نظررکھي جاسکتي ہے۔۔۔۔بلکہ گولہ بارود کي موجودگي کي پتہ بھي لگاياجاسکتاہے اور کيمرے کي آنکھ سے زوم کرکے لباس کے نيچے پہني خودکش جيکٹ کا پتہ بھي لگاياجاسکتاہے۔


وزيرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا۔۔۔کہ اگرچہ يہ سسٹم بہت مہنگا ہونے کي وجہ سے پنجاب حکومت کي قوت خريد سے باہرہے ليکن چيني حکام نے اسے کم قيمت پر يا پھر تحفے کے طورپر پنجاب حکومت کو دينے کا عنديہ دياہے۔SOT Rana Sana Ullah (Provincial Law Minister of Punjab)


جديدنگران سسٹم کو پہلے مرحلے ميں لاہور شہر کےليے حاصل کياجائے گا۔۔۔۔اور اسکے تحت شہر کو سولہ حصوں ميں تقسيم کرکے امن وامان کي نگراني کي جائے گي۔راناثناء اللہ کا کہناہے کہ اس ضمن ميں چين کے وزيرداخلہ بہت جلد لاہور آئيں گے ۔۔۔اور معاہدے پر دستخط ہونے کے اامکانات ہيں۔ سماء

کرنے

کا

سے

transport

فیصلہ

حاصل

Tabool ads will show in this div