موسیقی کی کوئی سرحدنہیں ہوتی

کراچی: موسيقي سرحدوں کي محتاج نہيں۔کراچي ميں جاري آل پاکستان ميوزک کانفرنس نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھايا۔
وھنجڑي کي مٹھري تان کو چھيڑتي اٹلي سے آئي کلاسيکل فنکارہ ورجينيا نکولي نے اپنے فن سے سب کے دل جیت لئے ہیں۔ اس نے یہاں موجود بينائي سے محروم لاہور کي گلوکارہ عاليہ کے ساتھ جگل بندي کی تو سننے والے جھوم اٹھے۔
ناپا کی میوزک کانفرنس میں شریک ہر کوئی پرديسي فنکارہ کي بانسري اسير ہوگئے۔کلاسيکل موسيقي کے رس گھولتے سروں ميں ورجينيا کي بانسري نے چار چاند لگا ديے۔ سماء