کراچی،سرکاری افسران بھی لٹنےلگے،ایڈیشنل سیکریٹری کی گاڑی چوری
ویب ایڈیٹر:
کراچی : ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ شہر قائد میں دن دھاڑے اپنی گاڑی سے محروم ہوگئے۔
سرکار کی گاڑی ڈیفنس کے علاقے فیز 8 سے چوری کی گئی، جس کی تلاش کیلئے پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ گھر کے باہر سرکاری گاڑی چھوڑ کر اسلام آباد گئے ہوئے تھے، آج واپسی پر جب گھر آئے تو گاڑی موجود نہیں تھی۔
پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر ڈیفنس تھانے میں درج کرلی۔ چوری ہونے والی سرکاری گاڑی کا نمبر جی ایس 9022 ہے۔ سماء