سلمان لاشاری کیس،مرکزی ملزم کو نابالغ قرار دیدیا گیا
ویب ایڈیٹر:
کراچی : سلیمان لاشاری قتل کیس میں میڈیکل بورڈ مرتب کردہ نئی رپورٹ میں کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کو نابالغ قرار دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سلمان لاشاری کیس سے متعلق سماعت ہوئی، میڈیکل بورڈ نے نئی مرتب کردہ طبی رپورٹ عدالت میں پیش کردینے رپورٹ پیش کردی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم سلمان ابڑو نابالغ ہے، جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے۔ دوسری جانب مقتول کے والد کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست گزار مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سرکاری ڈاکٹروں پر مشتمل ہے، مقتول کے والد ایس پی سکرنڈ عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بورڈ پر دباؤ ڈال رہا ہے، آزاد ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔ سماء