پی ایس ایل فائنل: چیئر لیڈرز کا مسئلہ حل ہوگیا

لاہور : پی ایس ایل فائنل کیلئے چیئر لیڈرز کا مسئلہ حل ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کیلئے لاہور کالج کی طالبات نے چيئر ليڈرز بننے کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔
غیرملکی نہیں آرہے تو کیا ہوا، مقامی چیئر لیڈرز بھی کسی سے کم نہیں، ايک طرف سيٹی بجانے کی پريکٹس تو دوسری جانب ڈانس اسٹیپس میں مہارت حاصل کی جارہی ہے۔
لاہور کالج کی لڑکیاں پی ایس ایل میں بطور چیئر لیڈر پرفارم کرنے کو تیار ہیں، طالبات اپنے پسندیدہ اسٹارز کے چوکوں، چھکوں اور ٹیم کی جیت کا جشن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گی۔
اسکرين لگا کر ميچ ديکھنے اور ڈانس کرنے کا پلان تو اب فائنل والے دن ہی پورا ہوگا، اسٹيڈيم ميں جاکر ميچ ديکھنے کا خوب تو پورا نہِيں ہوسکتا ہے، ليکن ان کا کہنا ہے کہ جہاں پر بھی ميچ ديکھيں گی وہاں رنگ جما ديں گی۔ سماء