انتخابی دھاندلی کی ہواحکومت کیلئےخطرناک لگ رہی ہے،رحمان ملک

ویب ایڈیٹر:


کراچی : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے پیچھے پڑے ہیں، جب کہ شریف برادران کو مشورہ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ  نواز شریف کو اپنی سیاسی سمت درست کرنی چاہیے، انتخابی دھاندلی کی ہوا حکومت کیلئے خطرناک لگ رہی ہے۔

کراچی آمد پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے پیچھے پڑے ہیں، آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاش آپریشن ضرب عضب 8 ماہ پہلے شروع کیا جاتا، تاہم آپریشن کی کامیابی کیلئے سب دعاگو ہیں۔

موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی سیاسی سمت درست کرنی چاہیے، طاہر القادری کے آنے سے پہلے اے پی سی بلانے کی تجویز دی تھی، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی ہوا حکومت کیلئے خطرناک لگ رہی ہے، حکومت کو متعلقہ حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو لاہور اترنے پر مبارک باد دیتا ہوں، 8گھنٹے پہلے بتا دیا تھا  کہ طاہر القادری اسلام آباد کے بجائے لاہور اتریں گے، طاہر القادری کا انقلاب موسمی ہے، طاہر القادری تاریخ پڑھ لیں انقلاب موسمی نہیں ہوتے، رحمان ملک نے توپوں کا رخ علامہ کی جانب گھوماتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کے موسمی انقلاب کو پرکھ کر ان سے ویسا ہی ڈیل کیا تھا، دو، تین افراد پر مشتمل جماعت اور سیاسی جماعت نہیں کہلائی جاسکتی۔

رحمان ملک نے کہا کہ آج کل ٹوپیوں کا رواج ہے،انقلاب لانے والے بھی ٹوپی پہنتے ہیں، سونامی موسم سے آتا ہے،پاکستان میں ابھی سونامی آنے کا موسم نہیں آیا۔ سماء

کی

President

species

Tabool ads will show in this div