رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن میں حاضر، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر رپورٹ پیش، حلفیہ بیان جمع
ویب ایڈیٹر
لاہور : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں اپنی رپورٹ پیش کردی، حلفیہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے جس کی اطلاع وزیراعلیٰ پنجاب کو دیدی تھی۔
سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن میں حاضر ہوئے اور اپنی رپورٹ پیش کردی، ن لیگی رہنماء نے اپنا بیان حلفی بھی پڑھ کر سنایا۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن کے باہر رکاوٹیں کھڑی ہونے کا پتہ چلا، پولیس نے بتایا کہ پی اے ٹی کارکنوں نے پتھراؤ شروع کردیا، پھر اطلاع ملی کہ صورتحال کنٹرول میں ہے جو وزیراعلیٰ شہباز شریف تک پہنچادی تھی۔
انہوں نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے، خدا ہميں اس امتحان ميں ضرور سُرخرو کرے گا، وقت آئے گا تو تھوڑا نہيں پورا بوليں گے۔ سماء