راول پنڈی سے مبینہ ڈاکو گرفتار

Mar 03, 2017

RWP THIEF CAUGHT OCV 02-03

راول پنڈی: اسلام آباد پولیس نے گلی محلوں میں وارداتیں کرنے والےدوڈاکوپکڑلیے۔ ادھرراولپنڈی میں ڈاکوراج ہے۔ دومختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نےنقدی،موبائل فونزاورزیورات چھین لیے۔

پولیس کے انسدادڈکیتی ونگ نےکارروائی کرتےہوئے گرفتارملزمان سےموٹرسائیکل ،پستول اورسات موبائل فونزبرآمد کرلیاہے۔راولپنڈی میں ایک گھنٹے کے دوران تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں دووارداتیں ہوئیں۔ڈاکوؤں نےخاتون سےنقدی،موبائل فون اورزیورات چھین لیے۔

دوسری واردات میں ڈاکو شہری سے نقدی،موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔راولپنڈی میں پولیس نے ایئرپورٹ کےعلاقہ سےدومشکوک افراد دھرلیے جبکہ دوفرارہوگئے۔گرفتارمبینہ ملزمان کوپولیس چوکی گلریزمنتقل کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سماء