بالی ووڈ اداکارہ کی جان کو خطرہ

Alia-Bhatt-91844_5481 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو قتل کرنے کے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کو بھتہ ادا نہ کرنے پر اہلیہ اور بیٹی عالیہ بھٹ کو قتل کرنے کے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کو فون کرنے والے شخص نے 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔

IMG_20150128_005644

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہیش بھٹ کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا کہ اگر انہوں نے یہ رقم لکھنؤ کے ایک بینک میں جمع نہیں کروائی تو ان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اہلیہ سونی رازداں کا قتل کردیا جائے گا۔

ہدایت کار مہیش بھٹ نے جوہو کے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کروائی ہے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

girls-world-6-650_013013010033

رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ کو دھمکی آمیز فون کالز رواں برس 26 فروری کو موصول ہوئیں، ابتدائی طور پر انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے۔

تاہم بعدازاں کئی واٹس ایپ میسجز میں اس نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا تعلق کسی بڑے انڈر ورلڈ گینگ سے ہے اور رقم نہ ملنے پر وہ سونی رازداں اور عالیہ بھٹ کو گولی مار دے گا۔

ACTRESS

Death Threat

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div