آل پارٹیز کانفرنس زرداری ہاؤس میں ہوگی

Mar 02, 2017

ppp-struck-no-deal-with-musharraf-farhatullah-babar-1405183449-1639 کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی فوجی عدالتوں کی بحالی کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے پیپلز پارٹی کے رہنما کہتے ہیں مسلم لیگ ن کو چار مارچ کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔

آصف زرداری اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان چار مارچ کو ہونے والی اے پی سی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

زرداری ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں، فوجی عدالتوں کی توسیع پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے، آصف زرداری اے پی سی کے بعد اسلام آباد میں رہیں گے ۔

نیئر بخاری نے سوال اٹھایا اسپیکر کس حیثیت میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے، آل پارٹیز کانفرنس زرداری ہاؤس میں ہو گی، اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سماء

ZARDARI

FORMER PRESIDENT

military courts

FARHAT ULLAH BABAR

Tabool ads will show in this div