اب شادی 75 ہزار میں ہوگی
پشاور: خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تيار کرلیا گیا، جسے آج اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تيار کرلیا گیا ہے آج اسمبلی اجلاس میں بل پیش ہونے کي توقع کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بل میں جہیز پر مجبور کرنے پر دو ماہ قید اور تین لاکھ جرمانے کي تجويز کی گئی ہے جبکہ جہیز کی مد میں نقد رقم یا دیگر لوازمات پر کارروائي ہوگي۔
بل کے مطابق دلہن کو صرف دس ہزار روپے تک تحائف دیے جاسکیں گے، ولیمہ اور دیگر اخراجات پچھتر ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے، بارات اور نکاح کے وقت کھانا دینے پر پابندی ، صرف مشروبات کی اجازت ہوگی۔
بل کے متن میں ولیمہ میں چاول، گریوی اور ميٹھا کے علاوہ دیگر ایشیاء پکانے پر پابندی عا ئد ہوگی۔ سماء