پانچ سو نہیں 8 ہزار دو

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹ کے حصول کی تگ و دودوسرے روز بھی جاري ہے۔ بينکوں کے باہر کرکٹ کے متوالوں کي لمبی لائنیں لگی ہیں۔ مگر بينک آف پنجاب ميں پي ايس ايل فائنل کے ٹکٹس ختم ہوگئے ہيں۔ پي ايس ايل فائنل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا۔ ٹکٹ کے حصول کے لئے بينکوں کے باہرشائقين کي قطاريں لگي ہوئيں ہيں ليکن پانچ سو روپےوالا ٹکٹ دستياب نہيں ۔کرکٹ کے ديوانوں نے ٹکٹ لینے کے لیے رات سڑک پر گزاري۔ ناشتہ کيا مگرلائن نہيں توڑی مگر جب بينک کھلا تواميدوں پرپاني پھرگيا کيونکہ مطلوبہ ٹکٹ تو دستياب ہي نہيں۔
بينک حکام کے مطابق پي سي بي نے آج پانچ سو والے ٹکٹ نہيں بھجوائے۔ ان کے پاس صرف آٹھ ہزار اور بارہ ہزار والے ٹکٹ دستياب ہيںليکن عوام اب بھي سستے ٹکٹ کي آس لگائے بيٹھے ہيں۔ کئي بے صبرے شارٹ کٹ کي تلاش ميں بھي ہيں ليکن پوليس اہلکار ان کي ايک نہيں چلنے دے رہے ۔ سماءBank
PSl 2017
gaddafi stadium lahore
PSL final tickets
تبولا
Tabool ads will show in this div