پانچ سو نہیں 8 ہزار دو

Mar 02, 2017
Tickets Queues Lhr Usman Pkg 02-03 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Tickets-Queues-Lhr-Usman-Pkg-02-03.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹ کے حصول کی تگ و دودوسرے روز بھی جاري ہے۔ بينکوں کے باہر کرکٹ کے متوالوں کي لمبی لائنیں لگی ہیں۔ مگر بينک آف پنجاب ميں پي ايس ايل فائنل کے ٹکٹس ختم ہوگئے ہيں۔ پي ايس ايل فائنل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا۔ ٹکٹ کے حصول کے لئے بينکوں کے باہرشائقين کي قطاريں لگي ہوئيں ہيں ليکن پانچ سو روپےوالا ٹکٹ دستياب نہيں ۔کرکٹ کے ديوانوں نے ٹکٹ لینے کے لیے رات سڑک پر گزاري۔ ناشتہ کيا مگرلائن نہيں توڑی مگر جب بينک کھلا تواميدوں پرپاني پھرگيا کيونکہ مطلوبہ ٹکٹ تو دستياب ہي نہيں۔

بينک حکام کے مطابق پي سي بي نے آج پانچ سو والے ٹکٹ نہيں بھجوائے۔ ان کے پاس صرف آٹھ ہزار اور بارہ ہزار والے ٹکٹ دستياب ہيںليکن عوام اب بھي سستے ٹکٹ کي آس لگائے بيٹھے ہيں۔ کئي بے صبرے  شارٹ کٹ کي تلاش ميں بھي ہيں ليکن پوليس اہلکار ان کي ايک نہيں چلنے دے رہے ۔ سماء

Bank

PSl 2017

gaddafi stadium lahore

PSL final tickets

Tabool ads will show in this div