پنجاب،دہشتگردی کاخدشہ،اہم مقامات،شخصیات سےمتعلق الرٹ وارننگ

اسٹاف رپورٹ


لاہور : رمضان شروع ہوتے ہی پنجاب میں دہشت گردی کے سائے منڈلانے لگے۔ ماہ صیام کے دوران ممکنہ حملے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کردی ہے۔

پنجاب میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، کہیں بھی کسی بھی وقت دہشت گردوں کی طرف سے گھناؤنی واردات کا خطرہ ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز پر ممکنہ دہشت گردی کا الارم بج گیا۔ ملک دشمن عناصر حساس اداروں کے دفاتر اور بڑے گرڈ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا۔ وارننگ ملتے ہی پنجاب بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں کو چوکنا رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سماء

comedian

survivors

Tabool ads will show in this div