شیخ رشید نے 500 والا ٹکٹ خرید لیا
راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان سپرلیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے 500 روپے والا ٹکٹ خرید لیا۔ پی سی بی انتظامیہ نے شیخ رشید سے رابطہ کرلیا۔ نمائندہ سماء کے مطابق شیخ رشید پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے 500 والا ٹکٹ خریدا جس کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے ان سے رابطہ کر کے کہا ہےکہ شیخ صاحب آپ 500 والے انکلوژر میں نہیں بلکہ وی آئی پی انکلوژر میں بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 5مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سماء
SHAIKH RASHEED
PSL final
Pakistan Super League 2017
تبولا
Tabool ads will show in this div