ہائی پروفائل شخصیات کودعوت نامے ارسال
لاہور:پاکستان سپرلیگ کافائنل ديکھنے کے ليے ہائي پروفائل شخصيات کو دعوت نامے ارسال کرديے گئے۔ اعلیٰ شخصيات کي متوقع شرکت کے پيش نظر فائنل میں فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کی منظوری دے دی گئی۔ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے ہائی پروفائل شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔
پی سی بی حکام کی جانب سے فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامے بھجوانے والی وی وی آئی پی شخصیات میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات شامل ہیں۔کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے سفارتکاروں کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں ۔ غالب امکان ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سفارتکار پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔
سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت پنجاب حکومت نے فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹروں کی منظوری دے دی ہے جو فضائی نگرانی کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسٹڑینڈ بائی رہیں گے۔ سماء