وزیراعظم،آئی جی بلوچستان ملاقات،جدیدسہولیات مہیاکرنیکی یقین دہانی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر فخر ہے، توقع ہے بلوچستان پولیس کی کارکردگی قومی معیار کے مطابق ہوگی۔
اسلام آباد میں نئے آئی جی پولیس بلوچستان املیش احمد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے بلوچستان پولیس نے بڑی قربانیاں دیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جرات، بہادری، مناسب تربیت اور ٹیکنالوجی سے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر ہوگی۔ سماء
جی
بلوچستان
press
tariffs
quarrel
تبولا
Tabool ads will show in this div