ورون دھون نے ویرات کوہلی کی نقل کرلی
ممبئی : ورون دھون بھی ویرات کوہلی کے فین نکلے، اپنی نئی فلم کیلئے اداکار نے کرکٹر کے ہیر اسٹائل کی نقل کرلی۔
معروف بھارتی اداکار ورون دھون بھی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے فین نکلے، بار بار انداز بدلنے والے کوہلی کا نیا ہیئر اسٹائل ورون کو اس قدر بھایا کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم کیلئے اس کی نقل کر ڈالی۔
ورون دھون اور ویرات کوہلی کی ایک ہی ہیئر اسٹائل کی تصاویر شائقین کو خوب بھائی۔
Badri is only @imVkohli fan.Thank you virat for being so cool and humble we all have a lot to learn from u #realhero pic.twitter.com/iVBIA7gZ7p
— Varun Badri Dhawan (@Varun_dvn) March 1, 2017
ورون دھون نے اپنی نئی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں ویرات کوہلی کے ہیئر اسٹائل کی نقل کی، اس فلم میں ان کی ہیروئن عالیہ بھٹ ہیں۔ سماء