یوٹیوب کا صارفین کیلئے جلد نئی سروس لانے کا اعلان

7

واشنگٹن: ویڈیوز کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے جلد ہی لائیو ٹی وی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس میں امریکی ناظرین ٹی وی پروگراموں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب ٹی وی سروس میں کسٹمرز کو جن بڑے براڈ کاسٹ نیٹ ورکس تک رسائی دی جائے گی ان میں اے بی سی، سی بی ایس، فوکس اور این بی سی کے علاوہ کئی مقامی کیبل چینلز بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں یوٹیوب کے صارفین صرف وہی ویڈیو کلپس بعد ازاں دیکھ سکتے ہیں جو کہ یوٹیوب کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوتی ہیں تاہم اب امریکا میں موجود صارفین 35 ڈالرز ماہانہ کے عوض ان نیٹ ورکس کے لائیو  پروگرامز ناصرف دیکھ سکیں گے بلکہ کسی ڈیوائس کے بغیر 9 ماہ کیلئے یہ پروگرامز ریکارڈ بھی رکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق نئی یو ٹیوب ٹی وی سروس آنیوالے مہینوں میں امریکی کسٹمرز کیلئے دستیاب ہوگی۔ ایجنسیز

USA

new service

Live TV Service

Live Streaming

Live TV Channel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div