شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر گامزن؟
پشاور : پنجاب میں پختون برادر کے ساتھ مبينہ نارواسلوک پر خیبر پختونخوا حکومت سراپا احتجاج بن گئی، صوبائی وزراء نے صورتحال کا جائزہ لينے کیلئے پنجاب کا دورہ کرنے کا اعلان کرديا۔ کہتے ہیں شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
پشاور ميں مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے اسپيکر خيبرپختونخوا اسد قيصر، وزارء شاہ فرمان اور عاطف خان پنجاب حکومت کو شديد تنقيد کا نشانہ بنايا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، صوبائي حکومت ملک دشمنوں کی پالیسی پرگامزن ہے، اپنے رویئے پرنظرثانی کرے۔
اسپيکر اسد قيصر نے پیر کے دن خود وزارء کے ساتھ لاہور جاکر صورتحال کا جائزہ لينے کا اعلان کيا کردیا۔
وزير تعليم خیبرپختونخوا عاطف خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سماء