پی ایس ایل فائنل، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

1

لاہور : سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی، انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے رضا مندی ظاہر کردی، ہر ٹیم میں 4، 4 انٹرنیشنل کرکٹرز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کیا ہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے رضا مندی ظاہر کردی ہے، فائنلسٹ ٹیموں میں 4، 4 انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہوں گے۔

نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ کا مزید کہنا ہے کہ اس بات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، تاہم ان کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں بشمول کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ نے فیصلہ کن معرکے کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے، صرف کوچ سر ویوین رچرڈ ہی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ سماء

najam Sethi

PSL2017

foreign players

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div