Technology

موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

hands texting with mobile phones in cafe

بارسلونا: رواں سال جون تک دنیا بھر میں مو بائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 5 ارب سے بھی بڑھ جائے گی ۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے گروپ سپیشل مو بائل ایسو سی ایشن کے حوالہ سے بتایا کہ ایشیاءبالخصوص بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث موبائل فونز کی تعاد بھی بڑھ رہی ہے۔

ایک سال قبل ایشیاءاور بھارت میں4 ارب80 کروڑ تھی اور اب یہ جون تک 5 ارب70 کروڑ ہو جانے کا امکان ہے۔ ایسو سی ایشن نے بتایا کہ آئندہ 3 سالوں کے دوران صرف بھارت میں 310 نئے موبائل فونزصارفین کا اضافہ ہو جائے گا۔

یہ اعداد وشمار بارسلونا میں جمعرات کو ختم ہونے والی مو بائل فونز کی عالمی نمائش کے موقع پر جاری کئے گئے ہیں اور تین روز قبل شروع ہونے والی اس نمائش میں2250 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور چار روزہ نمائش میں دنیا بھر سے 150000افراد نمائش میں حصة لینے لے لئے سپین آئے ہیں ۔ سماء

GSMA

mobile phone users

Tabool ads will show in this div