ای سی او اجلاس ، مسلم ممالک کے سربراہاں کا خطے ميں امن پر زور

ECO leaders PKG 01-03 SANA

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/ECO-leaders-PKG-01-03-SANA-.mp4"][/video]

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہويں سربراہ اجلاس ميں مسلم ممالک کے سربراہاں نے بھي خطاب کيا اور خطے ميں امن باہمي روابط اورعلاقائي ترقي پرسب سے زيادہ زور ديا ۔

اسلام آباد ميں مسلم ممالک کااجتماع جاری ہے جس میں مسلم ممالک کے سربراہاں نے خطے ميں امن اورترقي پرزورديا گيا، ترک صدررجب طیب اردوان نے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ خطے کی ترقی کیلئے علاقائی روابط انتہائي ضروري ہيں ۔

انہوں نے حقیقی ترقی کیلئے توانائی کے منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھي زورديا، ٹرانزٹ ٹرانسپورٹشن ايگريمنٹ کا مکمل نفاذ ضروري ہے۔ ايران کے صدرحسن روحاني نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے، روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے۔

تاجک صدر امام علی رحمانوف نے موسمياتي تبديليوں پربات کي کہا، انہوں نے افغانستان اورخطے کے مسائل کے حل کیلیے مکمل تعاون کي يقين دہاني بھي کرائي۔

ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے خطے کے امن کيلئے بھرپور تعاون کے فروغ پرزورديا ۔۔۔ مزيد کہا کہ معاشی ترقی کیلئے نئی راہداریوں کی تعمیرکی ضرورت ہے

اجلاس ميں مسلم ممالک کے رہنماؤں نے باہمي تعاون، معاشي ترقي ، توانائي کے شعبوں کي فروغ اورامن کي ضرورت پر زورديا۔ سماء

MEETING

pm nawaz

Hassan Rohani

Rajab Tayyab Urdgan

Tabool ads will show in this div