آصف زرداری نےاپنےعاشق کی خواہش پوری کردی
کراچی: ٹَنڈو محمد خان کے غلام مصطفيِ کي خواہش پوري ہوگئي۔ آصف زرداري نے غلام مصطفيِ کو بلاول ہاؤس بلا ليا۔خود بھي ملے اور بلاول سے بھي ملوايا۔
آصف زرداری کو یاروں کا یارکہاجاتاہے۔ انھوں نے اپنےعاشق کي فرياد سن لي۔ آصف زرداري نےچھوٹےقد کےغلام مصطفيِ سےملاقات کي۔آصف زرداري نے اپنے عاشق کو بلاول سے بھي ملوايا۔
سماء پر غلام مصطفيِ نے آصف زرداري سے ملاقات کے لیے2 منٹ مانگے تھے۔ ملاقات کے بعدسماء سے بات کرتےہوئے غلام مصطفی نے کہاکہ آصف زرداري سے ملاقات کرکے بہت خوشي ہوئي۔2007 سے آصف زرداري سے ملنا چاہتا تھا اورملاقات کي خواہش 2017 ميں پوري ہوئي۔
غلام مصطفيِ نے ملاقات پر سماء کا شکريہ بھی اداکيا۔ سماء