آرمی چیف سے وزیر خزانہ کی ملاقات، فوجی بجٹ پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر خزانہ نے ملاقات کی، اسحاق ڈار کہتے ہیں قومی سلامتی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوج کو ہر ممکن وسائل فراہم کیئے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی اور ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کیلئے مسلح افواج کو تمام ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ سماء